عراقی فورسز نے داعش کی چارکشتیوں پر سوار 14 کارکن دریائے فرات میں ڈبو دیئے،

داعش کے کارکن اسلحہ اور بارود کشتیوں کے ذریعے دریا عبور کررہے تھے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:08

رمادی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) عراقی فورسز نے داعش کی دریائے فرات کے ذریعے اسلحہ اور گولہ بارود منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، 14 جنگجو اور چار کشتیاں دریا میں ڈوب گئیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش کے جنگجو عراق کے مغربی شہر الرمادی پر دریائے فرات کی سمت سے ایک حملے کی تیاری کے لیے گولہ بارود جمع کر رہے تھے جس پر عراقی فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 14 جنگجووٴں اور اسلحہ اور دھماکا خیز مواد لانے والی چار کشتیوں کو دریائے فرات میں ڈبو دیا۔ دوسری جانب موصل کے شہر میں اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے داعش کے پانچ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے متعدد داعش کے کارکن ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :