چین کے تعاون سے قائد اعظم سولر پارک منصوبے جلد شروع کر دیا جائے گا ‘ ملک اقبال چنڑ ،

توانائی کی کمی کے مسئلے پر جلد قابو پانے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جارہا ہے، صوبائی وزیر کا اجلا س سے خطاب

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ توانائی بحران سے صنعت، زراعت ، تعلیم ،صحت اورزندگی کے تمام شعبے بری طرح متاثر ہورہے ہیں ،توانائی کی کمی کے مسئلے پر جلد قابو پانے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جارہا ہے ،قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 100میگاواٹ سولر پاور کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے100میگاواٹ سولر پاور کا منصوبہ لگایا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 900میگاواٹ سولر کے منصوبے کیلئے چین کی کمپنی سرمایہ کاری کررہی ہے۔سولر پاور پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسے تیزرفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں وقت ضائع کیے بغیر توانائی کے منصوبوں کو محنت،عزم اوردیانتداری سے کام کرتے ہوئے مکمل کرنا ہے ۔کام کرنے کاعزم اورعوام کی خدمت کا جذبہ ہو تو راستے خودبخود نکل آتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :