’بجلی بم“ حکمرانوں کی طرف سے عوام کو”نئے سال کا تحفہ“ ہے، انجینئر یاسر گیلانی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ’بجلی بم“ حکمرانوں کی طرف سے عوام کو”نئے سال کا تحفہ“ ہے۔ دھرنوں کے دباؤ کی وجہ سے عوام کو ریلیف دینے پر مجبور تھے دھرنا ختم ہوتے ہیں حکمرانوں نے عوام کو بجلی بم کا تحفہ دے دیا ہے لیکن تحریک انصاف عوام کو اکیلے نہیں چھوڑے گی حکمرانوں نے ظالمانہ اقدامات ترک نہ کئے تو تحریک انصاف دوبارہ دھرنا دے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز تحریک انصاف یوتھ ونگ راوی ٹاؤن کے عہدیداراتن سیف اللہ خان، راز خان، حسن بشیر، انجینئر یحیٰی چٹھہ، علی عدنان، محمد بلال، حسن نقوی، مہر فواد کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصا ف نے ملکی مفاد اور قومی سانحہ کے غم میں د ھرنا مو خر کیا ہے اور تما م سیاسی جماعتوں کا یکجا اور متحد ہو کر دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کر نا انتہائی اچھا قدم ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کا مو قف تبدیل نہیں ہو۔