لاہور، سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی ساتویں برسی پنجاب سمیت ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:57

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی ساتویں برسی صوبائی دارلحکومت لاہورسمیت ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی‘ شہید چیئرپرسن بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں تقاریب ،سیمنار اورریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔