مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ”سالانہ احرارختم نبوت کانفرنس “12ربیع الاول کو منعقد ہو گی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ”سالانہ احرارختم نبوت کانفرنس “12۔ربیع الاول (4جنوری اتوار)کو روایتی تزک وا حتشام کے ساتھ چناب نگر کی جامع مسجد احرارمیں قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری کی زیرصدارت منعقد ہورہی ہے ،بتا یا گیا ہے کہ کانفرنس میں چاروں صوبوں اور آزادکشمیر سے قافلے بڑی تعداد میں شریک ہونگے،مجلس احراراسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے بتا یا ہے کہ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام شرکت وخطاب کریں گے جبکہ12ربیع الاول کو کانفرنس کے اختتام پر بعد نماز ظہر قادیانیوں کو دعوت اسلام دینے کیلئے فرزندانِ اسلام،سرخ پوشان احراراور مجاہدین ختم نبوت قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری ،مجاہدِختم نبوت عبداللطیف خالد چیمہ ،پروفیسرخالدشبیر احمد،سید محمدکفیل بخاری،مولانامحمد مغیرہ اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں فقیدالمثال جلوس نکالیں گے،جلوس جامع مسجد احرارسے روانہ ہوگا ،جبکہ اقصیٰ چوک اور ایوان محمودکے سامنے قائدین تحریک تحفظ ختم نبوت اور زعماء احرارخطاب کریں گے اور قادیانیوں کو حسب سابق دعوت اسلام کا فریضہ دہرایا جائیگا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں خطیب جامع مسجد احرارچناب نگر مولانا محمد مغیرہ نے بتایا ہے کہ کانفرنس کے انتظامات تیزی سے مکمل کیے جارہے ہیں ،بیرونی مہمانوں کے قیام وطعام کا وسیع انتظام کیا جارہا ہے ،انہوں نے بتایا کہ چناب نگر مین اڈے پر استقبالیہ کیمپ قائم کیا جائیگا جو بیرونی مہمانوں کی رہنمائی کرے گا انہوں نے بتایا کہ جماعت کے مرکزی رہنماؤں کی چناب نگر آمد29دسمبر کو شروع ہوجائیگی،سیدمحمد کفیل بخاری،عبداللطیف خالد چیمہ،میاں محمد اویس مولانا تنویرالحسن کانفرنس سے قبل فیصل آباد،چنیوٹ،لالیاں ،سلانوالی،سرگودھااور دیگر کئی مقامات پر کانفرنس کے سلسلے میں اجتماعات اور اجلاس منعقد کریں گے،جبکہ کانفرنس کے سلسلے میں دعوتی عمل گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔