وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر ٹیکسٹائل انڈسٹری سینیٹر عباس خان آفریدی کی ملاقات،

صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے امن ناگزیر ہے،شہباز شریف

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ٹیکسٹائل انڈسٹری سینیٹر عباس خان آفریدی نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے امن ناگزیر ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد اور پرعزم ہے۔ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف جرأت اور بہادری سے برسرپیکار ہے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔