فیصل آباد،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوٹرہسپتال سے نامعلوم عورٹ نومولودبچہ کو اغواء کرکے لے گئی،بچہ کی ماں صدمہ سے نڈھال

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوٹرہسپتال سے نامعلوم عورٹ نومولودبچہ کو اغواء کرکے لے گئی ،بچہ کی ماں صدمہ سے نڈھال ،بتایا گیاہے کہ الٰہی آباد کی رہائشی رشیداں بی بی زوجہ شوکت کا معصوم بچہ بیماری کے باعث آئی سی یو وارڈ میں داخل تھا جسے اس کی ماں باہر لے کر آئی لیبارٹیری کے پاس پہلے سے موجود ایک نا معلوم خاتون جوکہ دوائی لینے کے لئے کھڑی تھی اس نے کہا کہ بہن بچہ مجھے پکڑادو اور تم پہلے سٹور سے دوائی لے لوں بدقسمت ماں اس کی باتوں میں آئی گئی اس نے بچہ نامعلوم خاتون کے حوالے کرکے دوائی لے رہی تھی کہ اس دوران خاتون اس کا بچہ لے کر غائب ہو گئی ، میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ وڈیو دیکھ کر کارروائی کر رہے ہیں جلد خاتون کو پکڑ کر بچہ بازیاب کروالیں گے ۔

متعلقہ عنوان :