بلوچستان کے بزرگ شیعہ عالم دین شیخ یعقوب علی توسلی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ،

مرحوم کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، علامہ ساجد نقوی، شیعہ علماء کونسل کا بھی اظہار افسوس

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) بلوچستان کے بزرگ شیعہ عالم دین شیخ یعقوب علی توسلی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ، علامہ ساجد نقوی نے کہاہے کہ مرحوم کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور قائد شہید علامہ عارف الحسینی کے دیرینہ ساتھی ‘ دست راست اور تحریک جعفریہ پاکستان کے سابق مرکزی سینئر نائب صدر اورسابق صوبائی صدر بلوچستان‘ بزرگ عالم دین علامہ شیخ یعقوب علی توسلی گذشتہ روز طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انکی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے انکی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

دریں اثنا شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماؤں سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ‘ علامہ سید محمد تقی نقوی‘ علامہ عارف حسین واحدی‘ علامہ مظہر علوی‘ علامہ محمد رمضان توقیر‘ علامہ محمد باقر نجفی‘ علامہ آغا عباس رضوی‘ علامہ سید محمد حسن مبلغ اور مولانا صادق حسین نقوی نے بھی مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے

متعلقہ عنوان :