ہجیرہ،بینظیربھٹو شہید کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی،پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام دو الگ الگ تقریبات، کارکنان نے موٹر سائیکل ریلیاں نکالیں

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:42

ہجیرہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) بینظیربھٹو شہید کی برسی ہجیرہ میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام برسی کی دو الگ الگ تقریبات منعقد ہوئیں۔پیپلز پارٹی کے کارکنان نے علیحدہ علیحدہ موٹر سائیکل ریلیاں نکالیں۔پیپلز پارٹی ورکر اتحاد کی ریلی کی قیادت سردار رحمن کاشر،سردار عبدالحمید ایڈووکیٹ ،چئرمین صداقت خان،سردار رضوان خالد نے کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ایس ایف کی موٹر سائیکل ریلی کی قیادت صدر پی ایس ایف ضلع پونچھ سردار سعود صادق نے کی۔

، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ریسٹ ہاؤس میں اور پیپلز ورکر اتحاد کے زیر اہتمام سپلائی گراؤنڈ میں تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ریسٹ ہاؤس میں منعقدہ برسی کے اجتماع سے سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق خان،سابق چئیرمین سردار عبدالقیوم خان،صدر پی پی ضلع پونچھ سردار آزاد ایڈووکیٹ،سردار عظیم خان،ایڈمنسٹریٹر ضلع پونچھ سردار قیوم عثمانی، سردار آزادخان،سردار نسیم انجم ایڈووکیٹ،جاوید چوہدری ایڈووکیٹ،رشید علوی،سردار حبیب ایڈووکیٹ،سردار اشفاق خان،صداقت سلیم ساقی،عمر حیات،سردار کاظم خان،سردار الیاس،ثاقب ندیم،شیراز احمد،عرفان زرگر،سردار ظہیر،سردار الطاف خان،شفاعت فیضی،سردار آصف ایڈووکیٹ،سردار غلام مصطفی ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کیا۔

تقریب کی صدارت پی پی پی ضلع پونچھ کے صدر سردار آزاد ایڈووکیٹ نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق چئیرمین سردار عبدالقیوم خان تھے۔پیپلز پارٹی ورکر اتحاد کے زیر اہتمام سپلائی گراؤنڈ سیراڑی بازار میں منعقد ہونے تقریب سے سردار عبدالحمید ایڈووکیٹ نے بطور مہمان خصوصی،سردار عبدالرحمن کاشر،سابق چئیرمین سردار صداقت خان،سردار رضوان خالد،سردار اشرف خان،چوہدری محمد قاسم،مسرت شاہین،سردار اختر حسین و دیگر نے خطاب کیا۔

ریسٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے سپیکر اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے آج ہم نئے عزم سے پیپلز پارٹی کے ترنگے جھنڈے کے ساتھ رہنے کا عہد کرتے ہیں۔سپیکر اسمبلی نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج جو دہشت گردی ہورہی ہے اسی دہشت گردی کی بھینٹ پیپلز پارٹی کے قائدین چڑھے ہیں۔انھوں نے سانحہ پشاور کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے اس واقعہ کے بعد پاکستان کی سیاسی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوچکی ہیں مذہبی قوتوں سے میری اپیل ہے کہ وہ بھی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :