محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی بقاء اورملک کی سالمیت کیلئے جان کی قربانی دی،یوسف رضا گیلانی،

دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف ہمارے موقف کی تمام سیاسی جماعتوں نے تائید کی ہے ملک کے قیام امن کیلئے تمام جماعتوں کامل بیٹھنا خوش آئند ہے،عوامی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:42

رینالہ خورد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کی بقاء اورملک کی سالمیت کیلئے جان کی قربانی دی دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف ہمارے موقف کی تمام سیاسی جماعتوں نے تائید کی ہے ملک کے قیام امن کیلئے تمام جماعتوں کامل بیٹھنا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار سابق وزیراعظم پاکستان سیدیوسف رضا گیلانی نے رینالہ خورد آمد پر سابق وزیرمملکت سیدصمصام علی شاہ بخاری، ضلعی صدر اشرف سوہنا، تحصیل صدر ملک طارق جاوید ننھا اوردیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے والے دہشتگردوں کو نشان عبرت بنادیں گے جس کیلئے فوجی عدالتوں کاقیام خوش آئند ہے ملک کے سیکورٹی فورسز اورعوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں دہشتگردی پاکستان کیلئے ناسور اورسب سے بڑاچیلنج بن چکی ہے محترمہ بینظیر بھٹو دوراندیش لیڈر تھیں جنہوں نے آمریت کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے جمہوریت کے قیام کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا دہشتگردی اورانتہاپسندی ملکی ترقی کیلئے زہر قاتل ہے سیاسی قئدین کو بھی اختلافات بھلا کر متحد ہونا چاہیئے تاکہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کیاجاسکے پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جس سے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو نے صوبائی سطح ہر عوامی رابطہ بحال کرنے کے بعد اب ڈویژن ،ضلع اورتحصیل لیول پر پارٹی کو فعال کرنے کیلئے رابطہ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو پارٹی کارکنان کے تحفظات کو دور کرکے ان کی جائز شکایات کاازالہ کیاجائے گا پیپلز پارٹی نے پانچ سالہ مدت پوری کرکے نئی ملکی تاریخ رقم کی ہے۔