شہید بے نظیر بھٹو نے عوام کے لئے اپنی جان قربان کر دی مگر باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا،محمد مطلوب انقلابی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:34

سیری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) وزیر تعلیم و کالجز آزاد کشمیر محمد مطلوب انقلابی نے کہا ہے شہید بے نظیر بھٹو نے عوام کے لئے اپنی جان قربان کر دی مگر باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایاانھوں نے اپنی زندگی اسلام ،پاکستا ن اور کارکنوں کے لئے وقف کر دی، لوگ ہماری طاقت ہیں جنھوں نے ہمیں مینڈیٹ دے کر پانچ سال کے لئے اسمبلیوں میں بھیجا ہے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرنے والوں کو لوگ معاف نہیں کریں گے سیری میں محترمہ بینظیربھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہاچند مٹھی بھر دہشت گر قوم کا سکون خراب نہیں کر سکتے دہشت گرد ناکام ہوں گے پاکستان قائم رہنے کے لئے بنا ہے اس کو دہشت گرد اور دشمن ناکام نہیں بنا سکتے پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں جو ایک طرف دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے دوسری طرف انڈیا کا مقابلہ بہادری سے کر رہی ہے آج بلاول بھٹو دہشت گردوں کے لئے ایک دھمکی بن چکا ہے جس کا نام سن کر دہشت گر د کانپتے ہیں بلاول کے نانا ،ماں اور ماموں کی جوانیاں پاکستان میں جمہو ریت کے لئے صرف ہوئیں آج بلاول پاکستان کے دشمنوں کو للکار رہا ہے ہم لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرتے ہیں میرٹ کی بالا دستی ہمارا مشن ہے میری پارٹی میرا قبلہ ہے ہم کلمے کی بنیاد پرسیاست کرتے ہیں ہم لوگوں کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں لگا سکتے جن لوگوں نے پارٹی کو ووٹ نہیں دیئے وہ بھی آج راہنما بنے پھرتے ہیں وہ قبیلوں کے خول سے باہر نکل کر آئیں اور کارکردگی دکھائیں اگر لوگ انھیں منتخب کر یں تو ٹھیک لوگ جانتے ہیں ان کی کون بہتر نمائندگی کر سکتا ہے اگر کوئی مجھے گالی دے کر سیاست کرتا ہے تو اس کے چہرے کا نقاب اتر جائے گا عوام صرف کارکردگی کی بنا ء پر منتخب کریں گے ہم نے تین سال میں اتنے ترقیاتی کام کروائے جتنے ہمارے مخالفین30سال میں نہیں کر وا سکے ہماری حکومت کا 67سالوں میں دورانیہ صرف 8سال بنتا ہے اور یہ 8سال ترقی کے ہیں ہم نے میڈیکل کالجز دئیے یونیورسٹیاں ،کالج اور سکول دئیے ،سڑکوں پلوں اور تعمیراتی کاموں کا جال بچھایا آج لوگ ترقیاتی کاموں کو محسوس کررہے ہیں اور ہمارے مخالفین کو ہماری کامیابی ہضم نہیں ہو رہی میں اپنے مخالفین کو بھی آج دعوت دیتا ہوں آئیں مل کر لوگوں کی خدمت کریں پروگرام سے سجاد خانپوری،عارف گجر،مقدم غنی،رفیق بٹ،PROشفیق نجمی،PRO قیوم چوہان ،مظہر جٹ،ڈاکٹر فریاد،شکیل چوہدری،حاجی رفتاج،راجہ راؤف،راجہ بشارت اور دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :