بار ہ ربیع الاول کے موقع پر کسی نئے جلسے اجتما ع کی اجاز ت نہیں دی جا سکتی ،ڈی سی او و ڈی پی او وہاڑی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:34

میلسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) بار ہ ربیع الاول کے موقع پر کسی نئے جلسے اجتما ع کی اجاز ت نہیں دی جا سکتی ،امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے ٹی ایم اے میلسی میں بارہ ر بیع الاول کے روز دوپہر ایک بجے کو ئی کسی دیگر مسلک کے جلسے ، جلوس کی اجاز ت سے امن و امان طے و بالا ہوسکتا ہے کیونکہ ایسی کوئی روایت یا تاریخ نہیں کہ ا سموقع پر کوئی اور جلسہ کا انعقا د ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار ڈسٹر کٹ کوارڈ نیشن آ فیسر وہاڑی جواد اکرم اور ڈی پی او وہا ڑی سردار صادق علی ڈوگر نے تحصیل امن کمیٹی میلسی اور دیگر علما کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ایک دوروز میں اس جلسہ کو ملتو ی کردیا جائے ور نہ آ ہنی ہاتھوں سے نبٹا جائیگا اجلاس میں ٹی ایم اے میلسی کی نما ئندگی ، ٹی ایم او چوہدری محمد ندیم ، پراگرم ڈائر یکٹر راؤ محمد خلیل ، سجادہ نشین در بار عالیہ بابا نتھے شاہ مولانا زاہد احمد خان شیروانی ، محمد اصغر قادری ،رانا عبد الغفار قادری ، محمد اشفاق قادری ، علامہ محمد یعقو ب سعیدی ، علامہ قا ضی محمد وہاج ، میلا د کمیٹی انجمن تاجران کے ممبران نے کثیر تعداد میں شر کت کی اس موقع پر تمام مسالک کے علماء نے ڈی سی ا ووہاڑی اور ڈی پی ا ووہاڑی کے اس فیصلے کو بیحد سراہا کے بارہ ربیع الاول کے موقع پر ایسے کوئی جلسے کی اجازت دینا ممکن نہیں کہ جس سے بہت بڑا مذہبی فساد بر پا ہو سکے انہوں نے کہا کہ پہلے ہمارا ملک خطرناک حالا ت سے دو چار ہے ایسے موقع پر ایسے جلسے جلوسوں کی اجاز ت نہیں ہو نی چاہیے جس سے مذہبی فساد کو تقو یت ملے یہ فیصلہ قابل تحسین ہے ۔