میلسی،عمر کھچی زہر خورانی کیس میں پانچ معصوم افراد کی ہلاکت کا مقد مہ نا معلوم افراد کیخلا ف در ج

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:34

میلسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) عمر کھچی زہر خورانی کیس میں پانچ معصوم افراد کی ہلاکت کا مقد مہ نا معلوم افراد کیخلا ف درج کرلیا گیا ہے جبکہ انکوا ئری اور تفتیش شروع ہو رہی ہے جیسے ہی حالا ت سامنے آ ئے۔

(جاری ہے)

اس کے مطابق ملزموں کو نامز د کردیا جائیگا فل حال مدعی ریاض احمد نے کسی پر بھی کسی قسم کی دشمنی کا شا خسانہ ظاہر نہیں کیا لیکن جن لوگوں سے یہ گندم لی گئی ہے انکی غفلت کی بنا پر یہ سانحہ رونما ہوا کہ انہوں نے ان زہریلی گو لیوں کو گندم میں ڈالنے کے بعد احتیاط نہیں بڑتی جسکے بعدگندم پسنے کے بعد یہ ہلاکتوں کا باعث نہیں مزید متاثر ہ افراد کو بھی خطر ہ لاحق ہے کیونکہ زہر جسم کے ہر حصے میں اثر انداز ہو رہاہے اس سے قبل فد ہ ٹاؤن میں بھی ایسے واقع سے تیس سے زائد افراد کی ہلاکتیں ہو ئی لیکن وہ با اثر ملزمان کی عد م، گرفتار ی کی بنا پر حقائق سامنے نہ آ سکے اور میلسی کی تاریخ میں مثالی واقع ہے جس میں اتنی قیمتی جانیں ضا ئع ہوئی صو بائی حکو مت نے جعلی غیر میعاری ادویات کی فروخت پر قابو پانے کیلئے بے پناہ بے جا اخراجات کیے لیکن آ ج تک اس غیر قانونی دھندے پر قابو نہ پا یا جا سکا میلسی میں درجنوں ایسے ڈیلرز ای اے ڈی اے کی مبینہ سر پرستی سے پھل پھول رہے ہیں جو صبح دکان کھولتے ہیں اور گلر ہفتے کروڑ پتی بن جا تے ہیں کسان اتحاد نے جلسے جلوسوں میں اس ای اے ڈی اے عبید اللہ انور کیخلاف متعدد بار احتجاج کیا انکے متاثرہ اہلکا روں نے پندرہ روز بھوک ہڑتال کی اور اسکے مجرمانہ فعل کو بے نقاب کیا لیکن آ ج تک ا س متنازعی ای اے ڈی اے کیخلا ف کوئی کروائی نہ ہو سکی وزیر اعلیٰ پنجاب اسے میلسی سے تبدیل نہ کر سکے کوئی مظلوم ڈیلرز قیمتی جانوں سے کھیلیں گے ۔