دہشت گردی کے خاتمے پر کمیٹیاں اور انکوائریاں بٹھانا‘ شخصی آمریت کی وراثت ہے، ڈاکٹر محمد امجد
ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوری عمل کرنے کی بجائے ”کمیٹیاں بنانا اور انکوائریاں بٹھانا“ شخصی آمریت کی وراثت ہے۔ انصاف کی تاخیر جمہوریت کے ماتھے پر دھبے کی حیثیت رکھتی ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے حکمرانوں کو فی الفور فیصلہ کرنا چاہیے نہ کہ کمیٹیاں اور انکوائریاں بنا کر قومی مسائل سے چشم پوشی کی جائے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم کے اس فیصلے پر کہ دہشت گردی ختم کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی ہے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمد امجدنے کہاکہ قومی المیہ ہے کہ وزیرستان میں دہشت گردوں کاصفایا کرنے کے لیے پاک فوج نے حکومت سے اجازت مانگی مگر میاں نوازشریف نے اس وقت بھی چوہدری نثار کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی جس سے یہ نقصان ہوا کہ دہشت گرد اور انتہا پسند منظم اور فعال ہوگئے جس کے نتیجے سانحہ پشاور سمیت روزانہ کہیں نہ کہیں افسوسناک دہشت گردی کا واقعہ پیش آ رہا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزہ عیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.