ملٹری کورٹس کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے،آصف علی زرداری ،

اس شرط پر اس قانون کے حق میں ووٹ دیں گے کہ یہ سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں کے خلاف استعمال نہیں ہوگا، پیپلزپارٹی کا لیڈر وہی ہے جس کا تعلق گڑھی خدابخش سے ہے، مشرف ایک طرف ضمانت پر اور فوج کا نام استعمال کررہا ہے دوسری جانب سیاست میں ہے فوج بتائے اگر یہ ان کا نمائندہ ہے تو ہم مقابلہ کریں گے، مخالفوں نے بلاول ‘ میرے اور ہماری پارٹی کے بارے میں افواہیں پھیلا رکھی ہیں لیکن ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں ،گڑھی بخدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:25

ملٹری کورٹس کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے،آصف علی زرداری ،

گڑھی خدا بخش(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ ملٹری کورٹس کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ اس شرط پر اس قانون کے حق میں ووٹ دیں گے کہ یہ سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں کے خلاف استعمال نہیں ہوگا۔ پیپلزپارٹی کا لیڈر وہی ہے جس کا تعلق گڑھی خدابخش سے ہے۔ مشرف ایک طرف ضمانت پر اور فوج کا نام استعمال کررہا ہے دوسری جانب سیاست میں ہے فوج بتائے اگر یہ ان کا نمائندہ ہے تو ہم مقابلہ کریں گے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گڑھی بخدا بخش میں بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سابق صدر نے کہا کہ مخالفوں نے بلاول ‘ میرے اور ہماری پارٹی کے بارے میں افواہیں پھیلا رکھی ہیں لیکن ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں مخدوم امین فہیم نے پہلے غداری کی ہے اور نہ اب کریں گے انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہمارے بچوں پر جو ظلم ہوا اور 200 بچوں کو شہید کیا گیا اور بی بی کے ساتھ ہمارے 400 بچوں کو شاہراہ فیصل پر شہید کیا گیا اگر بلا تب نوٹس لے لیتا اور یہ بات اور آپریشن شروع کرتا شاہد آج ہمیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتے انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے آج نہیں جب ہمارا مینڈیٹ چوری ہوچکا تھا اور بی بی 17 سیٹوں پر پارلیمنٹ میں بیٹھی تب کہا تھا کہ کشمیراور افغان جہاد کو الگ کرو ان دو چیزوں کو مت ملاؤ لیکن افسوس کہ کم سوچ والے لیڈروں‘ فوجی جرنیلوں اور اسٹیبلشمنٹ نے ان دو جہادوں کو ملا کر ہمارے کشمیر جہاد کو بھی کمزور کیا اور اب یہ ہمارے عوام میں بھی ملے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھے اوربرے طالبان کا پتہ نہیں ہم نے سوچ سمجھ کر کہا کہ ہم سب کو اس قانون کی ضرورت ہے اور قانون پر بحث شروع کی ہے کہ یہ قانون سیاسی استعمال نہیں ہوگا اس کے بعد ہم اسے قبول کریں گے انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہوکہ میں اورمیاں صاحب اور ہم سب اسی قانون کے گھیرے میں ہوں ہم نے اس قانون کو علط استعمال بھی نہیں ہونے دیں اور اس کی ضرورت بھی ہے ہمیں اس ضرورت کو سامنے رکھتے ہیں کہ اس قانون پر اس شرط پر ووٹ دیں گے کہ یہ کبھی کالا قانون نہ بن سکے اور کبھی کسی سیاسی جماعت اور صحافیوں کے استعمال نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ ہم شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے شاگرد ہیں میری ٹریننگ شہید بی بی نے کی ہے ذمہ داریوں سے قبل سختیاں جھیلنی پڑتی ہیں مجھے گڑھی خدا بخش میں دفن ہونا ہے ہماری لیڈر شپ گڑھی خدا بخش کے بغیر نہیں ہے اور ہماری سوچ فلاسفی گڑھی خدا بخش سے ہے پاکستان پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ وہی سنبھالے گا جو اس حد تک جائے گا انہوں نے کہا کہ ورکر بھی اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور اس کا ساتھ دیں گے میں اسٹیبلشمنٹ اور آج کی حکومتوں کی توجہ اس طرف دلانا چاہتا ہوں کہ ایک بلا ایک طرف ضمانت پر ہے اور دوسری طرف اس کے ساتھ فوج چل رہی ہے اور پھر تیسری طرف وہ سیاست کررہا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں ایک کام ہونا چاہیے یا فوج کے ساتھ چلے یا سیاست نہ کرے اور اگر فوج نے اسے سیاست کرانی ہے تو ہمیں بھی پتہ چلے کہ ہمارا مقابلہ کس کے ساتھ ہے اور ہم نے کن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے اگر اس سے بڑی فورس ہے تو اس کا بھی مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے ضیاء الحق سے اب تک مقابلہ بھی کیا ہے ہم کسی بھی ظالم سے ڈرنے والے نہیں اور کسی کا بھی مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ ہم حق کیلئے لڑتے ہیں اور حق زندہ رہتا ہے زندگی آنی جانی ہے اس کی کوئی بات نہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق اس ملک اور ملک کو طاقتور بنانے کیلئے لڑیں گے آنے والی نسلیں بہتر حالات میں جی سکیں۔

متعلقہ عنوان :