سوات اور گردونوا ح میں زلزلے کے جھٹکے ،لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:17

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) سوات اور گردونوا ح میں زلزلے کے جھٹکے ،زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ،تفصیلات کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کے دوران لوگوں میں شدید خو ف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے کھلے میدانوں میں نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا اس کی گہرائی دس کلو میٹر رہی �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :