چنیوٹ ،بغیر نمبر پلیٹ ،بلا اختیارات سبز نمبرپلیٹ اور بلیک شیشے والی گاڑیوں کو بند کیا گیا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:14

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)ڈی پی او عبدالقادرقمرکی ہدایت بغیر نمبر پلیٹ ،بلا اختیارات سبز نمبرپلیٹ اور بلیک شیشے والی گاڑیوں کو بند کیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روزڈی پی اونے بذریعہ وائرلیس میسج ضلع بھر کی پولیس کو بغیر نمبر پلیٹ ، بغیر اختیارات سبز نمبر پلیٹ کا استعمال اور بلیک شیشے کا استعمال کرنے والوں کیخلاف کاروائی کا حکم جاری کیا ۔

(جاری ہے)

جس پر چنیوٹ پولیس نے ضلع بھر میں صبح 8/- بجے سے لیکر 11/- بجیدن تک ناکہ بندی ہائی الرٹ کر کے بغیر نمبر پلیٹ کے 44 موٹر سائیکلز اور20 وہیکلز کو زیر دفعہ 550 کے تحت بند کیا گیا ۔ اختیارات کے بغیر نمبر پلیٹ لگانے والوں کی 5 وہیکلز بند کی گئی ۔ بغیر اختیارات سر کاری نمبر پلیٹ لگانے والوں کی 20 وہیکلز بند کی گئی جبکہ 14 گاڑیاں ایسی بند کی گئی جن گاڑیوں میں بلیک شیشے کا استعمال کیا گیا ۔