پشاور،میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سید ظفر علی شاہ کی شہر میں بھینسوں اور گائے کے باڑے پر پابندی،سات دن کی مہلت دیدی گئی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سید ظفر علی شاہ نے پشاور کے شہر علاقوں میں بھینسوں اور گائے کی باڑے پر پابندی لگادی  سات دن کی مہلت دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور شہر کوخوبصورت اورپھولوں کا شہر بنانے کے حوالے سے شہری علاقوں میں بھینسوں اور گائے کی باڑے پر پابندی لگادی اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سید ظفر علی شاہ نے نوٹیفکشن جاری کرتے ہوئے بھینسوں اور گائے کے باڑے شہری علاقوں سے ایک ہفتہ کے اندراندر ختم کرنے کی ہدایت کردی اور شہر علاقوں میں تمام گجروں کو نوٹس جاری کردئیے ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر شہری علاقوں سے بھینسوں اور گائے کی باڑے ختم کرے کیونکہ انکی وجہ سے علاقے میں بدبوں اور تعفن پھیلا ہوتاہے اورحفظان صحت کے اصولوں کابھی خیال نہیں رکھا جاتا اور گلیوں میں نالیاں بھی اکثر اوقات انکی گوبر کی وجہ سے بھری ہوتی ہے لہذا سات دن کے اندر اندر تمام باڑے شہر سے باہر منتقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے جبکہ خلاف ورزی کرنے پر انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی دریں اثناء بروز ہفتہ میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سیدظفرعلی شاہ نے شالیمار گارڈن کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اس دوران ایڈمنسٹریٹر نے شالمیار گارڈن کی تاریخی حیثیت بحال کرنے کے حوالے سے گارڈن کے انٹر ی پوائنٹ پر تاریخی تصاویر لگانے کے احکامات جاری کئے جبکہ پارک کے ایک حصے کو بچوں اور فیملی کیلئے مختص کرنے کی ہدایت جبکہ بجلی کے کھمبوں کو سید ھا کرنے کیلئے واپڈا کو ٹیڑھے کھمبے سیدھا کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور گارڈن کی د یواروں کو خوبصورت کلر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ پارک میں باتھ روم پر دو سوئپر تعینا ت کردئیے ہے جو 24گھنٹے ڈیوٹی دینگے اس دوران مالیوں کی حاضری چیک کی اور مالیوں کو پارک کی خوبصورتی بحال کرنے کے حوالے سے اپنا کام پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے کرنی کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :