پشاور، پانچ دنو ں سے بجلی غائب، اہلیان علاقہ سراپا احتجاج ،واپڈاکے خلاف مظاہرہ

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ہزار خوانی کے علاقے سوری زئی بالاں  پایاں اور موسی زئی میں پانچ دنو ں سے بجلی غائب اہلیان علاقہ سراپا احتجاج واپڈاکے خلاف مظاہرہ کیا تفصیلات کے مطابق ہزار خوانی کے علاقے سوری زئی بالا  پایاں اور موسی زئی میں گذشتہ پانچ دنوں سے بجلی غائب ہے اس حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت حاجی دوست محمد خان اور مسلم لیگ ن کے رہنماء ذکاء اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فضل مالک  جاوید خان  سابق ناظم حکیم اللہ  جان افضل  اجمل خان  حاجی ہاشم خان  حسین خان اوردیگر علاقہ معززین نے شرکت کی اجلاس میں علاقہ معززین نے بتایا کہ پانچ دنوں سے تینوں گاؤں میں بجلی غائب ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں کربلا کا منظر ہے نہ پانی ہے نہ ہی نماز کیلئے مسجدوں میں پانی بلکہ بچے امتحانوں کی تیاری بھی نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ علاقے میں دو الگ الگے فیڈر تھے جبکہ واپڈا نے تینوں گاؤں کی بجلی ایک فیڈر پر کردی ہے جو کہ پانچ دنوں سے بجلی غائب ہے ا س حوالے علاقہ معززین نے واپڈا کے خلاف مظاہرہ کیا اور واپڈا مردہ باد کے نعرے لگائیں جبکہ انہو ں مطالبہ کیا کہ انکے علاقے میں بجلی بحال کی جائیں ورنہ وہ اپنا احتجاج اسمبلی کے سامنے کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :