سانحہ آرمی پبلک سکول شہداء کے لواحقین کے غم میں پوری ملک برابر کے شریک ہیں ،جسٹس (ر) غلام محی الدین

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) نائب امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور جسٹس (ر) غلام محی الدین نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول شہداء کے لواحقین کے غم میں پوری ملک برابر کے شریک ہیں اور اس لیے جماعت اسلامی نے شہداء امن قومی کانفرنس کا انعقاد یکم جنوری 2015ءء کو کیا اور اس امن کانفرنس میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے مرکزی قائدین کو مدعو کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یکم جنوری 2015کے شہداء امن قومی کانفرنس میں شرکت کی تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو دعوت دی جارہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور پاکستان کا 9/11ہے اور پوری قوم کبھی بھی اس کو بھول نہیں سکے گی۔اس کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس واقعہ نے پوری قوم کو شدید غم زدہ کردیاہے۔اور کوئی بھی مسلمان ایسا سفاک اور گھناؤناکام نہیں کرسکتا ۔ وقت آگیاہے کہ قومی سلامتی کی پالیسی کو ازسرنو مرتب کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ امن کے قیام سے ہی ملکی ترقی وخوشحالی ممکن ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔تمام دینی وسیاسی جماعتوں کوملکی سلامتی کے لئے سرجوڑکربیٹھنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :