سوات، ،جڑواں شہروں مینگورہ اور سیدوشریف پر چوروں کا راج ،چور دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور دیگر اشیا ء لیکر فرار

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:05

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) سوات ،جڑواں شہروں مینگورہ اور سیدوشریف پر چوروں کا راج ،چور دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور دیگر اشیا ء لیکر فرار ،تفصیلات کے مطابق سوات کے جڑواں شہروں مینگورہ اور سیدوشریف پر چوروں کا راج ہے اور گزشتہ ایک دن میں چور دو کانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور دیگر اشیا ء لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس رپورٹ کے مطابق رنگ محلہ میں نامعلوم چور غفور دکاندار کے دکان کے تالے مبینہ طور پر تور کر ساتھ لے گئے اور دکان سے نو بوری آٹا لیکر فرارہوگئے سیدوشریف فیض آباد میں ضیاء اللہ ولد محمد جہان نامی دکاندار کے دکان سے نامعلو م چو رچارہزار روپے نقد اور دو عدد ایل پی جی سلنڈر لیکر رفو چکر ہوگئے پولیس نے واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :