کوئٹہ،جے یو آئی نظریاتی اورمتحدہ قبائلی فیڈریشن کے زیراہتمام پولیس اورانتظامیہ کی جانب سے جاری مہم اورنارواسلوک کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرہکل ہوگا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی اورمتحدہ قبائلی فیڈریشن پاکستان کے زیراہتمام جمعیت نظریاتی کے مرکزی رہنماء اورمتحدہ قبائلی شخصیت چیف آف قبائل ملک امان اللہ خان کاکڑ اورجمعیت کے دیگررہنماؤں کیخلاف پولیس اورانتظامیہ کی جانب سے جاری مہم اورنارواسلوک کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ 29دسمبربروز سوموار بوقت 10بجے صبح کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پرواقعہ شادی حال سے روانہ ہوگامظاہرین مختلف شاہراہوں پراحتجاج کرتے ہوئے جماعتی رہنماؤں سے نارواسلوک کیخلاف اپنااحتجاج ریکارڈ کرائینگے مظاہرے سے جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی قائدین اورقبائلی عمائدین اورسیاسی رہنماء شرکت کرینگے عوام ،کارکنوں اورقبائلی رہنماؤں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مظاہرے میں شرکت کرکے مظاہرے کوکامیاب بنائے۔