وڈھ،واپڈا حکام کے اہلکاروں اور گریڈ اسٹیشن پر سیاسی جماعت کے کارکنوں کا حملہ ،

گریڈ پر پتھراؤ کرکے کمروں کے شیشے توڑ دئیے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:00

وڈھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) خضدار میں واپڈا حکام کے اہلکاروں اور گریڈ اسٹیشن پر ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کا حملہ گریڈ پر پتھراؤ کرکے کمروں کے شیشے توڑ دئیے گئے مبینہ حملہ آوروں کے خلاف واپڈا اہلکار کی مدعیت میں خضدار سٹی تھانہ میں ایف آئی آر درج ایف آئی آر پر کاروائی ہونے تک واپڈا کے اہلکاروں نے احتجاجاََ 24گھنٹے کیلئے خضدارسٹی فیڈر کی بجلی بندکردی گئی بجلی کی بندش کیخلاف منتخب عوامی نمائندوں نے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایااور شہری اس شدید سردی میں ٹھٹر ٹھٹر کر وقت گزاررہے ہیں بعد میں ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ آ ل پارٹیز ایکشن کمیٹی خضدار، شہری ایکشن کمیٹی خضدار کی کوششوں سے معاملہ رفع دفع ہوگیا اور بجلی بحال کردی گئی آ ل پارٹیز ایکشن کمیٹی خضدار شہری ایکشن کمیٹی خضدار و د یگر عمائدین نے بلو چی میڑ ھ لیکر واپڈاحکام کے پاس گیا تو واپڈا حکام نے ان کی میڑ ھ کو قبول کرتے ہوئے اپنے ایف آئی آر کو واپس لیا بعد میں ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحیدشاہ کے دفتر میں واپڈا کے ایس ڈی ای او آپریشن سیف اللہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اور دیگر نمائندوں کے درمیان کامیاب مزکرات 24کے گھنٹے بعد خضدار سٹی فیڈر پر بجلی بحال کردی گئی ،عوام نے سکھ کا سانس لیا ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے وڈھ پریس کلب کے صحافیوں سے ساتھ ٹیلیفو ن پر گفتگوکرتے ہوئے معاملہ کو حل کرنے کی تصدیق کردی جبکہ واپڈا کے آپریشن ای ڈی ای او سیف اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی ادارے ہیں معمولی باتوں پر جزباتی ہوکے ان اداروں کو توڑنے اور جلانے سے قوم کا نقصان ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :