پاکستان پر امن ملک ہے ،دنیا کو باورا کرنے کیلئے آتا ہوں ‘ عامر خان،

آج وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ناشتے ،ملک ریاض کے عصرانے میں شرکت کرینگے،داتا دربار بھی جائینگے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:53

پاکستان پر امن ملک ہے ،دنیا کو باورا کرنے کیلئے آتا ہوں ‘ عامر خان،

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان لاہور پہنچ گئے ۔عامر خان آج اتوار وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے دئیے جانے والے ناشتے اور بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کے عصرانے میں شرکت کے علاوہ حضرت داتا گنج بخش  کے مزار مبارک پر بھی حاضری دیں گے۔ عامر خان گزشتہ روز لاہور آمد کے بعد ایلیٹ فورس کی سکیورٹی میں نجی ہوٹل پہنچے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پاکستان آنے کا مقصد بیرونی دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور یہاں کسی طرح کے سکیورٹی خدشات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آؤں اور لاہور نہ آؤں ایسا ہو نہیں سکتا ۔ عامر خان آج اتوار کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف ناشتے اور چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی طرف سے عصرانے کی دعوت میں شریک ہوں گے۔ عامر خان حضرت داتا گنج بخش  کے مزار مبارک پر بھی حاضری دیں گے۔