وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ملاقات کی ۔ جس میں دہشتگردوں کو تختہ دار پر چڑھانے کے بعد پنجاب سمیت پورے ملک میں سکیورٹی خصوصاً جیلوں کیلئے حفاظتی اقدامات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر دہشتگردی کے خاتمے اور دہشتگردی کے مقدمات میں موت کی سزا پانے والے مجرموں کو تختہ دار پر چڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔