پیپلز پارٹی نے لاہو رکے حلقہ این اے 124 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے وائٹ پیپر کی تیاری مکمل کرلی ،

آئندہ آٹھ سے دس روز میں پرنٹنگ کے مراحل مکمل ہونے پر عام عوام میں تقسیم کیا جائے گا ‘ بیرسٹر اعتراز احسن

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:51

پیپلز پارٹی نے لاہو رکے حلقہ این اے 124 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے لاہو رکے حلقہ این اے 124 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے وائٹ پیپر کی تیاری مکمل کرلی ،آئندہ آٹھ سے دس روز میں پرنٹنگ کے مراحل مکمل ہونے پر عام عوام میں تقسیم کیا جائے گا ۔ مذکورہ حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر کامیاب ہوئے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے بشریٰ اعتزاز احسن اور تحریک انصاف کی طرف سے ولید اقبال امیدوار تھے ۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن نے وائٹ پیپر کے حوالے سے بتایا گیا کہ مذکورہ حلقے میں ہونیوالی دھاندلی پر صوبائی الیکشن کمشنر کی موجودگی میں ریٹرننگ افسر سے سرٹیفکیٹ لئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 124کے 264پولنگ اسٹیشنز کے بیگز پنجاب حکومت کی سکیورٹی میں لائے گئے لیکن جب تھیلے پہنچے تو 152جو سر بمہر ہونے چاہیے تھے انکی سیلیں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ باقی 112میں سے 33ایسے تھے جن میں ردی یاغیر متعلقہ دستاویزات تھیں اور حیرت ہے ان کے بھی نتائج جاری کئے گئے۔ ایک پولنگ اسٹیشن میں دئیے جانیوالے نتائج میں شیخ روحیل اصغر کو 774‘ ولید اقبال کو 123جبکہ بشریٰ اعتزاز کو صرف چار ووٹ پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وائٹ پیپر سے واضح ہو جائے گا کہ پنجاب میں انتخابات کتنے شفاف ہوئے۔

متعلقہ عنوان :