پشاور، شالیمارگارڈن کے انٹری پوائنٹ پرتاریخی تصاویرلگانے ،پارک کے ایک حصے کوفیملی کیلئے مختص کرنے کے احکامات جاری

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ضلعی انتظامیہ نے شالیمارگارڈن کے انٹری پوائنٹ پرتاریخی تصاویرلگانے اورپارک کے ایک حصے کوفیملی کیلئے مختص کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزمیونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سیدظفرعلی شاہ نے شالیمار گارڈن کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اس دوران ایڈمنسٹریٹر نے شالمیار گارڈن کے انٹر ی پوائنٹ پر تاریخی تصاویر لگانے کے احکامات جاری کئے جبکہ پارک کے ایک حصے کو بچوں اور فیملی کیلئے مختص کرنے کی ہدایت جبکہ بجلی کے کھمبوں کو سید ھا کرنے کیلئے واپڈا کو ٹیڑھے کھمبے سیدھا کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور گارڈن کی د یواروں کو خوبصورت کلر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ پارک میں باتھ روم پر دو سوئپر تعینا ت کردئیے ہے جو 24گھنٹے ڈیوٹی دینگے اس دوران مالیوں کی حاضری چیک کی اور مالیوں کو پارک کی خوبصورتی بحال کرنے کے حوالے سے اپنا کام پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے کرنی کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :