پشاور،سوڑیزئی بالاں،ملحقہ علاقوں کے عوام غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ہزار خوانی کے علاقے سوڑیزئی بالاں اورملحقہ علاقوں کے عوام علاقے میں گزشتہ پانچ روزسے منقطع بجلی کے خلاف سراپااحتجاج بن گئے اوراس کیخلاف سڑکوں پرنکل کراحتجاجی مظاہرہ کیامظاہرے میں سوڑیزئی بالاں ،پایاں ،موسیٰ زئی سمیت دیگرملحقہ علاقوں کے عوام نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اس موقع پرمظاہرے کی قیادت علاقہ مشران حاجی دوست محمد خان ، ذکاء اللہ ،فضل مالک  سابق ناظم حکیم اللہ اوردیگرنے کی مظاہرین کاکہناتھاکہ مذکورہ علاقوں میں گزشتہ پانچ دنوں سے بجلی غائب ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے عوام کوشدیدمشکلات کاسامناہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروباری طبقہ بھی شدیدمتاثرہواہے جبکہ مساجدمیں مسجدوں اورگھروں میں پانی کی بھی شدیدقلت پیداہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ علاقے میں دو الگ الگے فیڈر تھے لیکن واپڈا نے تینوں گاؤں کی بجلی ایک فیڈر پر کردی ہے تاہم اب پانچ دنوں سے بجلی بھی غائب ہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں واپڈاحکام سے کئی باررابطہ کیاگیالیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہو ں مطالبہ کیا کہ ان علاقوں میں بجلی فوری طور بحال کی جائیں بصورت دیگر وہ صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج پرمجورہوجائیں گے اورکسی بھی ناخوشگوارواقعے کی تمام ترذمہ داری واپڈااحکام پرعائدہوگی ۔

متعلقہ عنوان :