تربت میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایف سی کی چیک پوسٹ پر راکٹ داغے گئے ، جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:14

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ضلع تربت میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایف سی کی چیک پوسٹ پر راکٹ داغے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق ہفتے کو ضلع تربت کے علاقے میں قریبی پہاڑوں سے نامعلوم افراد نے ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹ داغے جو قریبی میدان میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔