دالبندین میں پیپلز پارٹی کی جانب سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:12

چاغی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح دالبندین میں پیپلز پارٹی کی جانب سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی دالبندین پریس کلب میں لنگر تقسیم کیا گیا اور ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت ضلعی صدر میر حبیب دہانی نے کی مہمان خاص سابق وزیر میر محمد عارف محمد حسن تھے اس موقع پر کارکنوں کے علاوہ علاقے کے سیاسی وقبائلی معتبرین کی بڑی تعداد بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر وپیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء میر محمد عارف محمد حسنی ضلعی صدر میر حبیب دہانی ضلعی جنرل سیکرٹری کامریڈ سید محمد نبی بخش ضلعی رابطہ وپریس سیکرٹری علی احمد بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا کی جمہوری قوتیں ایک عظیم ہستی سے محروم ہوگئیں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا وژن غریب عوام کی خدمت کرنا ہے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے آمرانہ دور میں حق کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو قتل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :