چکوال ،تلہ گنگ روڈ پر گرجا گھر کے سامنے مسافر ویگن میں آگ بھڑک اٹھی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:12

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ہفتے کے روز چکوال تلہ گنگ روڈ پر گرجا گھر کے سامنے مسافر ویگن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مسافروں نے کود کر اپنی جان بچائی۔

(جاری ہے)

حادثہ ویگن کے اندر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ، ریسکیو1122کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی مگر اس دوران گاڑی کا تقریباًاڑھائی لاکھ روپے کا نقصان ہوچکا تھا۔ تاہم آگ بجھ جانے سے ویگن مکمل طور پر خاکستر ہونے سے بچ گئی۔ ڈرائیور اظہر حسین گاڑی نمبر LWC7844معمول کے معمول کے مطابق لیکر آرہا تھا کہ یہ اچانک حادثہ ہوگیا۔ عوام نے بھی آگ بجھانے میں بھرپور حصہ ڈالا۔

متعلقہ عنوان :