نصیرآباد،مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے 2افراد کو موٹرسائیکلیں چھین لی، باباکوٹ پولیس کی کاروائی ، 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:07

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) تحصیل تمبو کے دومختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے 2افراد کو موٹرسائیکلیں چھین لی باباکوٹ پولیس نے فوری کاروائی کرکے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلیے ڈاکوسندھ اور بلوچستان پولیس کو مختلف کیسوں میں مطلوب تھے پولیس کے مطابق نصیرآباد کے تحصیل تمبو میں دو مختلف مقامات پر ڈاکوؤں نے 2افراد سے موٹرسائیکل چھین لیے پہلا واقعہ باباکوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ہوران مگسی اپنے گوٹھ حلیم شاہ جارہے تھے کہ علی حیدر موڑ کے مقام پر 3 مسلح ڈاکوؤں نے راستہ روک کر اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر باباکوٹ پولیس نے رندات کے ذریعے ڈاکووں کا تعقب کیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین ڈاکوؤں گل میر ڈومکی،یار محمد،اورالہی بخش رند کو گرفتار کرکے 1 کلاشنکوف ،2ٹی ٹی پسٹل،گولیاں اور چھیناگیا موٹرسائیکل برآمدکرلیاگرفتار ڈاکووں کا تعلق بین الصوبائی گروح سے ہے اور تینوں ڈاکوسندھ اور بلوچستان پولیس کو اغوابرائے تاوان اور ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے دوسراواقعہ میں جڑیا خان رند اپنے گوٹھ علی آباد جارہے تھے کہ باری شاخ کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کرفرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کی ناکابندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :