Live Updates

مذاکرات کا مرحلہ مکمل کرکے قوم کو خوشخبری سنائیں گے جہانگیر ترین،

تحریک انصاف نے بہت لچک دکھائی ہے،حکومت کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:07

مذاکرات کا مرحلہ مکمل کرکے قوم کو خوشخبری سنائیں گے جہانگیر ترین،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا مرحلہ مکمل کرکے قوم کو خوشخبری سنائیں گے ،پاکستان تحریک انصاف نے بہت لچک دکھائی ہے اور حکومت کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو حکومت کی نیت پر کوئی شک نہیں کرنا چاھیے دونوں اطراف سے لچک دکھائی ہے پاکستان مذاکرات کو تین صفحوں سے آدھے صفحے پر لے کر آئی ہے اب بال حکومت کی کورٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مذکرات پر بہت لچک دیکھائی ہم چاھتے ہیں معاملات خوش اصلوبی سے طے ہوں حکومت کو موقع دینا چاھتے ہیں مذاکرات کو کامیاب بنائیں امید قوم بہت جلد خوشخبری سنے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات