Live Updates

تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں ہوگا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج اتوار کو بنی گالہ میں عمران خان کی صدار ت میں ہوگا ۔عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اراکین کو حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات، سانحہ پشاور اور مستقبل کے لائحہ عمل سے اعتماد میں لیں گے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج بنی گلہ میں ہوگا جس میں قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والے اراکین شرکت کریں گے ۔اجلاس میں حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور سانحہ پشاور کے حوالے سے حکمت عملی کا تعین کیا جائیگا ۔اجلاس میں حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکراتی عمل باالخصوص جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :