دالبندین ،اسمگلنگ کی کوشش کے دوران پکڑے گئے نایاب پرندے کو حکام نے کھلی فضاء میں چھوڑ دیا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:04

دالبندین ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) اسمگلنگ کی کوشش کے دوران پکڑے گئے نایاب پرندے کو دالبندین حکام نے کھلی فضاء میں چھوڑ دیا گز شتہ روز ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر چاغی سیف اللہ زہری، ایس ڈی او عابد فیض بلوچ اور ایف سی کے صوبیدار نشت خان نے صحافیوں کی موجودگی میں ایک باز کو ضلعی صدر مقام دالبندین کے میدانی علاقے سے کھلی فضاء میں چھوڑ دیا یاد رہے 2 روز قبل ایف سی کی نولی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران مذکورہ باز کو برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔