انجمن تا جران اسلام آباد کی ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر افتخار شہزاد کو مبارکباد ،پھولوں کا گلدستہ پیش

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:01

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) مر کزی انجمن تا جران اسلام آباد کے صدر محمد کاشف چو ہدری نے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی ایٹ مر کز کے انتخابات میں کا میابی پر نو منتخب صدر افتخار شہزادہ اور جنرل سیکرٹری حمید کیا نی سے ملاقات کر کے انھیں مسلسل کا میابی پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر بڑی تعداد میں تا جر رہنماء بھی مو جو د تھے جن سے خطاب کر تے ہو ئے کاشف چو ہدری نے کہا اسلام آباد کی تاجر برادری کے مسائل کے حل میں انجمن تاجران اسلام آباد کے سینئر وائس چیئر مین افتخار شہزادہ کا کلیدی کردار ہے اور ہم اُمید کر تے ہیں کہ وہ تاجر برادری کے مسائل ہر فورم پر اُجا گر کر یں گے اور اُن کے حل کے لیے سنجیدہ کو شش کر یں گے ۔

کاشف چو ہدری نے کہا ملک میں مسلسل دہشت گردی اور گیس اور بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کے باعث ملکی معیشت کا پہیہ رو ک گیا ہے اور لو گو ں نے اپنی انڈسٹری بنگلہ دیش،ملائشیاء اور دیگر ممالک میں شفٹ کر نا شرو ع کر دی ہے ۔انھوں نے کا مو جو دہ ملکی صو رتحا ل کے تنا ظر میں ہم حکو مت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ لو ڈشیڈنگ میں کمی سمیت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کر ے تاکہ ملکی معیشت کا پہیہ رو اں دواں ہو سکے اور ملک میں کا رو باری سر گر میاں بحا ل ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :