نوشہرہ کینٹ میں 12ربیع اول کی تقریب 4جنوری کو منعقد ہوگی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 18:58

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)نوشہرہ کینٹ میں 12ربیع اول کی تقریب 4جنوری کو منعقد ہوگی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل ہوں گے تقریب کی صدارت انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے صدر آیاز پراچہ اور حاجی سید بخش کریں گے جبکہ قیادت سابق صوبائی وزیر پیرزادہ نبی آمین پیر آف مانکی شریف کریں گے تفصیلات کے مطابق صدر انجمن میلاد مصطفی عبدالنعیم کھوکھر اور سلیم چیمہ نے بتایا کہ نوشہرہ کینٹ میں 12ربیع اول کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے اس سلسلے میں ایک بہت بڑا جلوس آستانہ عالیہ مانکی شریف سے نوشہرہ کینٹ پیرزادہ نبی آمین کی قیادت میں آئے گا اس موقع پر لنگر بھی تقسیم ہوگی۔