مرید کے ،تلخ کلامی پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا،

ملزم کیخلاف مقدمہ درج،پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 18:55

مرید کے ،تلخ کلامی پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا،

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) تھانہ صدر مریدکے کے علاقہ فتح پوری میں بڑے بھائی نے تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے چھوٹے کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فتح پوری کے رہائشی عظمت علی کا چھوٹا بھائی عابد فارغ تھا اور بار بار سمجھانے کے باوجود کوئی کام نہیں کرتا تھا جس پر ہفتہ کی صبح دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اور بات بڑھنے پر عظمت نے عابد کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیااور فرار ہو گیا۔ مقتول ایک بیٹی اور دو بیٹوں کا باپ تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :