’ ہو گا کوئی ایسا بھی ، کہ غالب کو نہ جانے “ ،

مرزااسد اللہ خان غالب کا 217واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 18:54

’ ہو گا کوئی ایسا بھی ، کہ غالب کو نہ جانے “ ،

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ” ہو گا کوئی ایسا بھی ، کہ غالب کو نہ جانے “ اردو زبان کے نامور شاعر مرزااسد اللہ خان غالب کا 217واں یوم پیدائش 27دسمبر ہفتہ کو منایا گیااس سلسلے میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیاگیاجس میں اپنے عہد کے عظیم شاعر مرزا غالب کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔

(جاری ہے)

مرزا اسد اللہ غالب 27دسمبر1797ء کو بھارت کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے وہ اردو زبان کے ایک عظیم شاعر تھے جنہوں نے اردو شاعری میں ایک نئی روح پھونکی مرزا غالب نے اپنی شاعری میں انسانی نفسیات اور گہرائی کو انتہائی خوبصورتی سے شامل کیا ہے۔مرزا اسد اللہ غالب15فروری1896ء کو انتقال کر گئے تھے۔