میاں چنوں، بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات،56امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیئے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 18:53

میاں چنوں( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)میاں چنوں بار ایسوسی ایشن میاں چنوں کے سالانہ انتخابات برائے2015-16ء انتخابات میں حصہ لینے کیلئے56امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیے، ظفر اقبال بھارہ چیئرمین الیکشن بورڈ،چیئرمین الیکشن بورڈ میاں چنوں بار ایسوسی ایشن ظفر اقبال بھارہ کے مطابق میاں چنوں بار ایسوسی ایشن میاں چنوں کے سالانہ انتخابات برائے2015-16ء انتخابات میں حصہ لینے کیلئے56امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیے ہیں،فرینڈز لائرز گروپ،چیمہ لائرز گروپ،یونائیٹیڈ لائرز گروپ کی جانب سے صدارت کیلئے مہر عبدالرشید سیال ایڈووکیٹ،سید حسن رضا ایڈووکیٹ،کاشف منیر ایڈووکیٹ،غلام اکبر خان ایڈووکیٹ،مہر محمد ریاض ہمجانہ ایڈووکیٹ نے ،نائب صدارت شپ کیلئے اشفاق علی کمبوہ ایڈووکیٹ،مہر عبیدالرحمان تھراج ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری شپ کیلئے چوہدری عتیق الرحمان ایڈووکیٹ، اللہ دتہ شاد ایڈووکیٹ،محمد وریام بھٹی ایڈووکیٹ،غلام مصطفی کھوکھر ایڈووکیٹ،محمد شفیق علیانہ ایڈووکیٹ،راناعبدالرحمان علی ایڈووکیٹ،مہر ابن الحسن لک ایڈووکیٹ،عبدالرؤف انجم ایڈووکیٹ ،جوائنٹ سیکرٹری شپ کیلئے مہر زاھد حسین لک ایڈووکیٹ، عبیدالرحمان تھراج ایڈووکیٹ،فنانس سیکرٹری شپ کیلئے عامر ناز کھوکھر ایڈووکیٹ،محمد کاشف اقبال ایڈووکیٹ ،لائبریری سیکرٹری شپ کیلئے شکیل احمد سندھو ایڈووکیٹ ،آڈیٹر شپ کیلئے رانا محمد ضیاء الحق ایڈووکیٹ نے،ممبران ایگزیکٹو کیلئے شفیق احمد کھوکھر ایڈووکیٹ،سید تاثیر حیدر ایڈووکیٹ،عامر ناز کھوکھر ایڈووکیٹ،عبدالرزاق انصاری ایڈووکیٹ،محمد شریف بھارہ ایڈووکیٹ،محمد اعظم تنویر ایڈووکیٹ،سردار محمد انصاف ایڈووکیٹ ،چوہدری نجم شوکت ایڈووکیٹ اور رضا حسین جعفری ایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ ان کے مقابلہ میں کامریڈ لائرز گروپ،سعید فرخ لائرز گروپ ،یونیک لائرز گروپ ،محمڈن لائرز گروپ کی جانب سے صدارت شپ کیلئے مہر عبدالرزاق تھراج ایڈووکیٹ،عمر دراز گجر ایڈووکیٹ،شاہد امیر،حسین احمد بھٹی ایڈووکیٹ،حیاء الدین قریشی ایڈووکیٹ،ملک مسعود اعوان ایڈووکیٹ نے،نائب صدارت شپ کیلئے رانامحمد خان ایڈووکیٹ،چوہدری اللہ دتہ ایڈووکیٹ،راؤ نوید الحئی ایڈووکیٹ نے،جنرل سیکرٹری شپ کیلئے مہرامتیاز احمد لک ایڈووکیٹ،میاں شان الٰہی بھٹی ایڈووکیٹ،چوہدری امجد فاروق ،چوہدری محمد خالد آرائیں ایڈووکیٹ ،جوائنٹ سیکرٹری شپ کیلئے چوہدری شاہد محمود سرگودھیا ایڈووکیٹ،فنانس سیکرٹری شپ کیلئے محمد سرور بھٹی ایڈووکیٹ نے،لائبریری سیکرٹری شپ کیلئے ساجد علی کمبوہ ایڈووکیٹ نے ،آڈیٹر شپ کیلئے شیخ طاھر محمود ایڈووکیٹ نے،ممبران ایگزیکٹو کیلئے مہر عابد حسین دھول ایڈووکیٹ،مہر ہمراز شاکر ایڈووکیٹ،محمد نواز چغتائی ایڈووکیٹ،اللہ دتہ ایڈووکیٹ،محمد صفدر لاشاری ایڈووکیٹ،محمد ندیم قادری ایڈووکیٹ،ملک محمد عارف ایڈووکیٹ اور شیخ محمد اجمل ایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ،اس موقعہ پرممبران الیکشن بورڈ مہر محمد حسین لنگڑیال ایڈووکیٹ اورشاھد رفیق چوہدری ایڈووکیٹ بھی موجود تھے،یاد رہے کاغذات نامزدگی مورخہ 29-12-2014تک واپس لئے جاسکتے ہیں جبکہ امیدواروں کی فائنل لسٹ مورخہ 30-12-2014کو آویزاں کر دی جائے گی،میاں چنوں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ -10 جنوری 2015ء کو ہو گی۔