خیبر ایجنسی:کنڈاؤ چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ ، 4سکیورٹی اہلکار زخمی ،

بھرپور جوابی کارروائی میں 20شدت پسند ہلاک ،18زخمی ، فورسز نے 9شدت پسندوں کی لاشیں بمعہ اسلحہ قبضے میں لے لیں ،سرچ آپریشن جاری

ہفتہ 27 دسمبر 2014 18:43

خیبر ایجنسی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) کنڈاؤ پر خیبر ایجنسی کی جانب سے شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر بھاری اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جن میں چار سکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بیس شدت پسند ہلاک اور اٹھارہ سے زائد زخمی ہوگئے نو شدت پسندوں کی لاشیں بمہ اسلحہ سکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیں ۔

علاقہ میں سرچ آپریشن ۔ تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کے آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ستائیس دسمبر کی درمیانی شب اسی سے زائد شدت پسندوں نے خیبر ایجنسی سے منسلک علاہق شیرین درہ اور خزانہ کنڈاؤ میں واقع سکیورٹی فورسز چیک پوسٹوں پر بھاری اور جدید اسلحہ سے حملہ کیا ۔

(جاری ہے)

شدت پسندوں اور فورسز کے مابین تین گھنٹوں تک لڑائی ہوتی رہی جس میں شدت پسندوں کا فورسز نے حملہ پسپا کردیا سکیورٹی فورسز کو تازہ دم کمک ملنے سے بھرپور جوابی کارروائی میں بیس شدت پسندوں اور اٹھارہ سے زائد زخمی ہوئے پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق نو شدت پسندوں کی لاشیں اور ان کے زیر استعمال اسلحہ پر فورسز نے قبضہ کرلیا شدت پسندوں کے اس حملے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے جن بذریعہ ہیلی کاپٹر سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا نو شدت پسندوں کی لاشیں اورکزئی ایجنسی ہیڈکوارٹر میں رکھ کرمیڈیا کو دکھا دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :