عارف والا،ساہیوال ڈویژن میں ہائی کورٹ بینچ کا قیام کی حمایت میں وکلاء کی مکمل ہڑتال

ہفتہ 27 دسمبر 2014 18:43

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) ساہیوال ڈویژن میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کی حمایت میں آج عارفوالا بار ایسوسی ایشن نے مکمل ہڑتال کی کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا بارروم میں وکلاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار میاں احمد حسن وٹو۔ جوائنٹ سیکرٹری بار محمد شہباز بھٹی ۔ میاں صفدر علی طور۔ علی رضا گیلانی۔

(جاری ہے)

سید غلام مجتبیٰ شانی شاہ ودیگر نے کہا کہ ہائی کورٹ بینچز کے قیام تک وکلاء برادری ہفتہ وار ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھے گی وکلا ء برادری کی عدلیہ کی بحالی تحریک میں دی جانے والی قربانیوں کو کسی صور ت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ امتیاز احمد سے فی الفور نوٹس لے کر ہائی کورٹ بینچز کے قیام کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں ورنہ ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :