وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی کمپنی کے اعلیٰ حکام کی ملاقات،چینی کمپنی کا پنجاب میں ایل این جی سے بجلی کا منصوبہ لگانے میں دلچسپی کا اظہار
ہفتہ 27 دسمبر 2014 18:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں چین کی کمپنی کے اعلیٰ حکام نے ملاقات کی۔ چینی کمپنی نے پنجاب میں ایل این جی سے بجلی کا منصوبہ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
حکومت نے کوئلے، سولر، ونڈ اور دیگر ذرائع سے توانائی کے حصول کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت سستے ذرائع سے توانائی کے حصول کیلئے کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت گیس اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے کارخانے لگانے پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایل این جی ٹرمینل اگلے برس کے آغاز میں کام شروع کردے گا۔ وزیراعلیٰ نے چینی کمپنی کی جانب سے ایل این جی سے پاور پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں قابل عمل منصوبہ بنایا جائے۔ اس موقع پر معاون خصوصی عزم الحق، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی عارف سعید اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.