جمعیت علمائے اسلام مہمند ایجنسی کی کنویننگ باڈی مکمل،عباد اللہ فنانس ، سلیمان خان پریس سیکرٹری منتخب

ہفتہ 27 دسمبر 2014 18:33

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) مہمند ایجنسی میں جمعیت علمائے اسلام مہمند ایجنسی کی کنویننگ باڈی مکمل، عباد اللہ فنانس جبکہ سلیمان خان پریس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔تفصیلا ت کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف ) مہمند ایجنسی کے جمعیت علماطلباء اسلام مہمند ایجنسی کی کنویننگ باڈی مکمل کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعیت طلباء اسلام مہمند ایجنسی کا کنوینیئر مستقیم حیاتی اور ڈپٹی کنوینئیر عبدالبصر عاصم نے باہمی مشاورت سے کنویننگ باڈی مکمل کی۔

جسمیں پریس سیکرٹری سلیمان خان ، ڈپٹی پریس سیکرٹری شاکر جان، فنانس سیکرٹری عباد اللہ اور ڈپٹی فنانس سیکرٹری شوکت خان منتخب کیے گئے۔ جبکہ معاونین میں سے حافظ محمد حلیم خان ، عبداللہ ، نعمان اور محمد ثاقب منتخب کر لیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :