دہشت گرد شہر کے مضافاتی علاقوں میں جمع ہو رہے ہیں،غلام قادر تھیبو

ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:39

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) ایڈیشنل آئی جی پولیس غلام قادر تھیبو نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد شہر کے مضافاتی علاقوں میں جمع ہو رہے ہیں لیکن فنڈز اور نفری کی کمی کے باوجود ان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف غلام قادرتھیبو کا کہنا تھا کہ منگھو پیر، اتحاد ٹان، سہراب گوٹھ اور دیگر مقامات پر دہشت گرد اپنے نظریاتی ساتھیوں کے ساتھ اکٹھے ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس فنڈز اور نفری کم ہونے کے باوجود ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، ہم ملزمان کو پکڑ رہے ہیں لیکن انہیں سزائیں نہیں مل رہی۔

متعلقہ عنوان :