دہشت گردی کاتعلق مدارس سے جوڑنا سمجھ سے بالا ہے،مفتی محمدنعیم

ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ مدارس دہشت گردی کا مدارس سے تعلق جوڑنا سمجھ سے بالا تر ہے، مدارس دین کے قلعے اور وطن عزیز کی نظریاتی سرحدات کے محافظ ہیں ،اہل مدارس دہشت گردی کے خاتمے کیلے حکومت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں اور اس سے پہلے بھی تعاون کرتے رہے ہیں ،مدارس کی جسٹریشن سے کوئی اعتراض نہیں لیکن مداخلت نہ پہلے برداشت کی ہے اور نہ اب کریں گے، ٹاک شوز میں بیٹھ کر مدارس پر الزام لگانے والوں میں مدرس کے دورے کی دعوت دیتاہوں،فرد واحد یا کسی ایک ادارے کی وجہ سے تمام مدارس کو دہشت گردی کی صف میں کھڑا کرنا کہاں کا انصاف ہے۔

ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ مدارس و اہل مدارس نے ہمیشہ ملک وقوم اورملت سے مخلص ہوکربلاکسی مادی لالچ اورعہدے کے وطن عزیزکیلئے خدمات سرانجام دی ہیں اورپوری دنیا میں لوہا منوایا ہے جس طرح پاک فوج وطن عزیزکے جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیاراوردشمنوں سے نبردآزمارہتی ہے اسی طرح مدارس دینیہ اورعلماکرام مملکت خدادپاکستان کے نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں،مدارس دینہ سے ملک سے مخلص این جی از کا کردار ادا کررہے ہیں جہاں طلبہ کودینی وعصری تعلیم،خوراک،میڈیکل سمیت تمام سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہے ،اہل مدارس نے ماضی میں بھی ملک ولت کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کردار اداکیاہے اورآئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ مدارس کے ساتھ ہر دور میں حکومتوں نے سوتیلا سلوک کیانائن الیون کے بعدمدارس کیخلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈہ کیا گیا اور آج بھی مدارس کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والے وہی چہرے ہیں جوصرف وصرف اہل مغرب کی خوشنودی میں اندھی تقلیدکرکے مدارس ،اسلام وشعائراسلام کیخلاف زبان درازی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ٹاک شوز اور مختلف فورمز میں مدارس پر بے بنیاد الزام لگانے والے مدارس کے نظام تعلیم اور طریقہ تعلیم سے بے خبر ہیں میں انہیں دعوت دیتاہوں کہ وہ مدارس کا دورہ کریں ۔

مفتی محمدنعیم نے کہاکہ سانحہ پشاورپرملک کے دیگرطبقات کی طرح مذہبی طبقہ بھی انتہائی صدمے کاشکارہے اور المناک سانحے کے شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،دہشت گردوں کی بدترین کاروائی نے پوری قوم کو غم میں ڈبودیاہے ،معصوم بچوں کو خون میں نہلانے والے اللہ کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ہم صرف اس واقعے کی ہی نہیں بلکہ دیگر تمام واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مسلمانوں کو درندگی اور سفاکیت کا نشانہ بنانے والوں کو خارج از اسلام سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاورکوبنیادبناکر مدارس کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والے اورمولاناعبدالعزیزکوبنیادبناکرلال مسجدوجامعہ حفصہ کیخلاف سازشیں کرنے والی سیاسی ونام نہادمذہبی جماعتیں حالات سے فائدہ اٹھاکرقومی وحدت واتفاق کوسبوتاژکرناچاہتے ہیں جوکسی صورت ملک وقوم کے مفادمیں نہیں ۔