میری ٹریننگ بی بی نے کی، پیپلز پارٹی کو کچھ نہیں ہو گا، فوج نے ”بلے“ کا ساتھ دینا ہے تو کھل کر بولے: زرداری

ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:13

میری ٹریننگ بی بی نے کی، پیپلز پارٹی کو کچھ نہیں ہو گا، فوج نے ”بلے“ ..

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فوج نے ”بلے“ کا ساتھ دینا ہے تو کھل کر بولے، مقابلہ کریں گے۔ امین فہیم نے کبھی پارٹی سے غداری کی نہ اب کریں گے، ملک کو طاقت ور بنانے کیلئے لڑیں گے۔ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ مخالفین بلاول اور ہماری پارٹی کے بارے میں افواہیں اڑا رہے ہیں، ان افواہوں پر کان نہ دھریں، پیپلز پارٹی کو کچھ نہیں ہو گا، امین فہیم نے کبھی پارٹی سے غداری کی نہ کریں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پشاور میں ہمارے بچوں پر ظلم ہوا اور شاہراہ فیصل پر ہمارے 450 بچوں کو شہید کیا گیا، ہمیں نہیں پتا کہ اچھے اور برے طالبان کسے کہتے ہیں، بینظیر کی شہادت کے بعد ”بلا“ آپریشن شروع کر دیتا تو آج ہمارے بچے شہید نہ ہوتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نئے قانون بن رہے ہیں اور فوجی عدالتیں بن رہی ہیں، کہیں ایسا نہ ہو اسی قانون کی وجہ سے میں اور میاں صاحب جیل میں ہوں، فوجی عدالتوں کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے اور اسی شرط پر اس قانون پر دستخط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر نے میری ٹریننگ کی ہے،بی بی نے اس وقت کہا تھا کہ کشمیر اور افغان جہاد کو ایک ساتھ نہ ملاﺅ لیکن کم سوچ والے سیاستدانوں اور جرنیلوں نے افغان جہاد کا ساتھ دیا جس سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ”بلا“ آج بھی موجود ہے اور ضمانت پر ہے جبکہ اس کے ساتھ فوج چل رہی ہے۔ وہی ”بلا“ سیاست بھی کرتا ہے اور عسکری قیادت کی جانب اشارے بھی کرتا ہے، فوج کو ”بلے“ کا ساتھ دینا ہے تو کھل کر بولے، مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :