ژوب میں فورسز کے آپریشن کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا‘ 2 گرفتار

ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) ژوب میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑادیا جبکہ دو دہشت گردی 800 دیسی ساختہ بموں اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ژوب سیکزئی ڈیم کے قریب فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جبکہ دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑادیا اور دو دہشت گردوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 800 دیسی ساختہ بموں سمیت دیگر اسلحہ کیساتھ حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :