ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ شروع

ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:04

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء ) ورلڈ کپ کیلئے پندرہ رکنی قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے قومی کرکٹرز کے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ کا آغاز لاہور میں شروع ہوگیا ۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹرز کی فٹنس کا جائزہ لینے کے لئے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام قومی کرکٹرز اورورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کے ابتدائی تیس ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جائیں گے جس کی روشنی میں میگا ایونٹ کیلئے قومی اسکواڈ کا انتخاب کیا جائیگا۔

ورلڈ کپ کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوانے کی ڈیڈ لائن سات جنوری ہے،ان فٹ کپتان مصباح الحق کے علاوہ اسد شفیق،احمد شہزاد اور سرفراز احمد کے ٹیسٹ جنوری کے دوسرے ہفتے میں ہونگے۔سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری پر انعامات جبکہ ان فٹ ہونے کی صورت میں جرمانہ کیا جائے گا۔