ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن خصوصی افراد کیلئے کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیداکرنے کیلئے کوشاں ہے، شیخ عبدالوحید

ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء)پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عبدالوحید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن خصوصی افراد کیلئے کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیداکرنے کیلئے کوشاں ہے اور بہت جلد کرکٹ کے معذور کھلاڑیوں کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا جا رہا ہے ۔جس میں ہر کھلاڑی کو ماہانہ معقول اعزازیہ دیا جائے گا ۔

اسی طرح دیگر کھیلوں میں بھی کھلاڑیوں کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ زیر غور ہے یہ بات انہوں نے سے ملاقات کے دوران کہی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ،اس موقع پر صدر FCCI انجینئر ررضوان اشرف نے کہا کہ خصوصی افراد کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے سرکاری و نجی شعبہ کی سرپرستی نہائیت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

جسمانی معذور کھلاڑی کرکٹ کے کھیل میں جس طرح آگے بڑھ رہے ہیں یہ قابل تعریف ہے ۔

فیصل آباد کی صنعتکار اور تاجر برادری خصوصی افراد کیلئے کھیلوں کے مقابلوں میں بھر پور تعاون کرے گی ۔ ملاقات میں سینئر نائب صدر ندیم اللہ والا ،نائب صدر انعام افضل خان ،ریجنل کوارڈنیٹر رانا افتخار احمد اور شیخ راشد منیر بھی شامل تھے اس موقع پر ایسوسی ایشن کی طرف سے صدر ایوان صنعت و تجارت رضوان اشرف کو یاد گاری شیلڈ بھی دی گئی ۔